حیدرآباد ۔ 31 ؍ جنوری (راست) ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید نظامی کی ترتیب کردہ کتاب ’’ انوارِدین ‘‘ کا انگریزی ترجمہ جسے مولانا ابو زاہد سید شاہ وحید اﷲ حسینی القادری الملتانی نے کیا اس کی رسم اجراء مولانا مفتی خلیل احمد نے انجام دی۔ ’’انوارِ دین‘‘ بچوں ‘ نوجوانوں اور بڑوں کیلئے اسلام کی بنیادی چیزوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ اردو اور عربی میں ترتیب دی گئی ہے جس سے ہزاروں طلباو طالبات استفادہ کررہے ہیں۔ یہ کتاب انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ کتاب میں پانچ کلمات ‘ ایمان مجمل ‘
ایمان مفصل ‘ احادیث نبویؐ‘ مسنون دُعائیں ‘ اذکار نماز ‘ دینیات اور تجوید کے اہم قواعد شامل ہیں یہ کتاب بعض مدارس میں نصاب کے طورپر پڑھائی جارہی ہے انگریزی میں ترجمہ کی گئی کتاب بھی انگریزی مدارس میں نصاب کے طورپر پڑھائی جاسکتی ہے ’’ انوار دین کے ملنے کا پتہ میڈیا پلس ‘ گواہ ویکلی آفس معظم جاہی مارکٹ‘ہدیٰ بک ڈسٹری بیو ٹرس ‘ ہمالیہ بک ڈپو اور دکن ٹریڈرس میں دستیاب رہیں گی۔ کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر مولانا عبید اﷲ فہیم منتظم دفتر معتمدی جامعہ نظامیہ‘ مولانا انوار اﷲ نظامی اور ڈاکٹر محمد عبدالرشید جنید موجود تھے۔